ماسکو…وکی لیکس نے بد عنوانی میں نام بنانے والے اٹلی کے وزیراعظم برلسکونی اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان خفیہ سودوں کی پول پٹی بھی کھول دی ہے ۔ امریکی سفارت کاروں نے یہ انکشاف واشنگٹن بھیجے گئے مراسلوں میں میں کیا تھا ،اس کے مطابق برلسکونی نے پیوٹن سے خفیہ سودوں میں ٹھیک ٹھاک منافع بٹورا ۔ برلسکونی اور ان کے ساتھی روس کے ساتھ توانائی کے سودوں میں خوب پیسہ بنا رہے ہیں ۔یہاں تک کہ اٹلی میں توانائی کی سب سے بڑی کمپنی اٹلی حکومت کی ملکیت ہے اور یہ روس کی توانائی کی بڑی کمپنی گیزپروم کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ پیوٹن نے برلسکونی سے وعدہ کر رکھا ہے کہ گیزپروم اٹلی کی کمپنی کے ساتھ مل کر جو بھی پائپ لائن بنائے گی اس کے منافع کا خاص حصہ برلسکونی کو دیاجائیگا ۔ اسی طرح ایک جگہ بتایا گیا ہے کہ پیوٹن نے اربوں ڈالر کے اثاثے بنائے ہیں جو دوسرے ملکوں میں چھپے ہیں ۔دونوں شخصیات بدعنوانی میں بدنام تو ہیں لیکن ان کے درمیان ایسے معاملات میں ڈیل پہلی بار منظر عام پر لائی گئی ہیں ۔یہ سب معلومات اکھٹی کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے روم میں امریکی سفارت خانے کو ہدایات دی تھیں ۔امریکی وزیر خارجہ کو بھیجی گئی معلومات میں بتایا گیا کہ وزیراعظم برلسکونی نے ماسکو کے ساتھ کیے جانیوالے تمام سودوں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے رکھے تھے ۔ دونوں کے درمیان اتنے قریبی تعلقا ت ہیں کہ پیوٹن کی فیملی نے برلسکونی کے خرچے پر اٹلی میں برلسکونی کے خاندانی محل میں طویل وقت گزارا ۔اسی طرح برلسکونی نے بحیرہ اسود کے کنارے پیوٹن کے محل میں خوب مزے کیے ۔ |
Thursday, December 2, 2010
وکی لیکس نے برلسکونی اور پیوٹن کے خفیہ سودوں کا پول بھی کھول دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment