وزیراعظم بنایا جائے،فضل الرحمان کاامریکہ سےمطالبہ
وکی لیکس کی جانب سے پاکستان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کاسلسلہ جاری ہے۔ وکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ انکشافات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دو ہزار سات میں وزیراعظم بننے کےلئے امریکی سفیر سے حمایت مانگی اور اشارہ دیا کہ اسمبلی کے ان کی پارٹی کے ووٹ برائے فروخت ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے اعزاز میں دیئے گئےعشائے میں کہاتھاکہ انہیں وزیراعظم بنانے میں مدد کی جائے ۔ امریکی سفارتخانےکے مراسلے کے مطابق نوازشریف نے کئی بار کہاکہ وہ امریکہ کے حامی ہیں ۔شریف خاندان نے سیاسی ترقی کےلئے فوج اور دیگراداروں کا استعمال کیا ۔ نوازشریف نے جنرل کیانی کو آرمی چیف بنانے پر این ڈبلیو پیٹرسن کا شکریہ بھی ادا کیاتھا۔ وکی لیکس کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف قبائلی علاقوں سے عربوں کو نکالناچاہتے تھے ۔انھوں نے امریکہ کو طالبان اورالقاعدہ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ مشرف نے ہی پاکستان میں ٹارگٹ کے ذریعے ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی ۔افغانستان میں بھارت کی پراکسی وار پر مشرف برہم تھے۔ امریکی سفارتخانے کے مراسلے کے مطابق بلوچستان میں عدم استحکام میں افغانستان اور بھارت ملوث ہیں ۔ حامدکرزئی براہمداخ بگٹی کو کئی برس سے پناہ دیئے ہوئے ہیں جس پرپاکستانی جرنیل ناراض ہیں۔اکبربگٹی کے قتل کے بعد فرار ہونے والے بلوچوں کو حامدکرزئی نے مدد فراہم کی ۔
No comments:
Post a Comment