Saturday, December 4, 2010

ایم کیو ایم کوکراچی کی 20فیصد آبادی کی حمایت حاصل ہے، آصف زرداری


وکی لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کراچی کی بیس فیصد آبادی کی حمایت حاصل ہے اور اس کی حکمرانی ضلعی حدود کی تقسیم کی وجہ سے ہے۔ وکی لیکس کی جاری کردہ دستاویزات محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد امریکی سفیر اور آصف زرداری کے درمیان 25 جنوری 2008 کو ہونے والی ملاقات کی ہیں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے امریکا کو یقین دہانی بھی کرائی کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قومی اتحاد کی حکومت بنائیں گے۔ آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں نواز شریف کو شرمیلا آدمی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا جارحانہ رویہ پسند نہیں تاہم ان کے ساتھ حکومت بناسکتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے انہیں امریکہ کی خصوصی مدد درکار ہوگی۔ وہ امریکی حمایت سے وزیراعظم بننا چاہتے تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک کو 62 ارب ڈالرز عالمی امداد کی صورت میں ملے لیکن مشرف حکومت نے کیسے استعمال کیا پتہ نہیں۔

No comments:

Post a Comment