Saturday, December 4, 2010

افغان صدر کا بلوچ رہنماؤں کو پناہ دینے کا اعتراف



نیویارک : وکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک افغان تعلقات کے بارے میں ویب سائٹ نے انکشاف کیاہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے بلوچ رہنماؤں کو پناہ دینے کا اعتراف کیا تھا۔


وکی لیکس کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے دو ہزار نو میں کابل میں اقوام متحدہ حکام سے ملاقات میں بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی موجودگی تسلیم کی تھی۔ جبکہ دو ہزارت سات میں نائب امریکی وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کے معلوم کرنے پر حامد کرزئی نے کہاکہ انہیں براہمداغ بگٹی کے متعلق کچھ معلوم نہیں۔تاہم انہوں نے بگٹیوں کے دو سو خاندانوں کو پناہ اور رقم دینے کا اعتراف کیا۔ حامد کرزئی نے کہاکہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ براہمداغ پناہ کیلئے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔


کرزئی نے امریکی حکام کو بتایا کہ اکبر بگٹی امریکا میں بھی معتبر جانے جانتے ہیں۔ ان کا فون وصول کرنے سے انکار پر مجھے افسوس ہے۔ کرزئی نے وضاحت کی کہ وہ بگٹی سے بات کرکے پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تھے

No comments:

Post a Comment