Wednesday, December 8, 2010

آسٹریلیا کا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حمایت کا اعلان

  آسٹریلوی حکومت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حمایت کا اعلان کردیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہKevin Rudd نے ٹی وی پر دیے گئے بیان میں کہا کہ عام آسٹریلوی شہریوں کی طرح اسانج کو بھی سفارتی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی اسانج کو ایک خط کے ذریعے بتایا جائے گا کہ آسٹریلوی حکومت ان کی معاونت کے لیے تیار ہے۔ لندن میں آسٹریلوی قونصل جنرل نے اسانج سے ملاقات کی اور دیگر آسٹریلوی سفارتکار اسانج کے مقدمے کی سماعت میں شریک ہوئے۔ ایک روز پہلے آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے وکی لیکس کے انکشافات کو انتہائی غیرذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment