Thursday, December 2, 2010

اقتدار پر قبضہ نہیں کرونگا،ایسا ارادہ ہوتا تو لانگ مارچ کے دوران کرلیتا،آرمی چیف کی امریکی سفیر سے گفتگو

وکی لیکس نے پاکستان میں سابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا تھا کہ اگر وہ حکومت پر قبضہ کرنا چاہتے تو لانگ مارچ کے دوران قبضہ کر لیتے جبکہ انہوں نے صدر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھارت سے بیک چینل ڈپلومیسی کریں۔ وکی لیکس کے مطابق جنرل کیانی نے یہ بات 7 اکتوبر 2009ء کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا ان کے ساتھ تھے۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ وہ اقتدار پر قبضہ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ وہ حکومت پر قبضہ کرنا چاہتے تو لانگ مارچ کے دوران قبضہ کر لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج وزیرستان پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے مگر زرداری سیاسی وجوہات کے باعث موسم بہار گزرنے کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔ اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر کو بیک چینل ڈپلومیسی کا مشورہ دیا ہے اور وہ اس کے لئے ریاض خان کی تعیناتی کے لئے تیار تھے۔

No comments:

Post a Comment