وکی لیکس کی طرف سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ ویب سائٹ نے نیا انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے امریکی سفیر سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم ضلعوں کی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات جیتتی ہے۔ اس کا جارحانہ انداز پسند نہیں لیکن ساتھ چل سکتے ہیں۔
وکی لیکس کے مطابق یہ بات انہوں جنوری دوہزارآٹھ میں امریکی سفیر گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ یہ بھی واضح نہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی کے بیس فیصد آبادی کی حمایت حاصل ہے یا نہیں تاہم یہ تنظیم ضلعی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر حکومت کرتی ہے۔ یہی صورتحال پنجاب میں مسلم لیگ ن کی بھی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وہ قوم کے زخم مندمل کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف شرمیلے آدمی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان خوفزدہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment