واشنگٹن ... وکی لیکس نے سعودی عرب کے خلاف ایک کے بعددوسرے رازافشاکرنے کاسلسلہ جاری رکھاہواہے اوراب ایک دستاویزکے مطابق سعودی حکومت نے لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے خلاف عرب ممالک کی فوج بنانے کی تجویزپیش کی تھی۔مئی دوہزار8کوریاض سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ سفیرڈیوڈ سیٹرفیلڈاورعراقی سفارتکاروں نے شہزادہ سعودالفیصل سے ملاقات کی۔بات چیت کامحورعراق تھامگرشہزادے نے کہاکہ لبنان کی حکومت کو،،،حزب اللہ کے فوجی چیلنج کا،،سیکیورٹی جواب دیاجاناچاہیے۔یہ عرب فورس اقوام متحدہ کے تحت ہوجبکہ امریکااورنیٹواسے لاجسٹک،فضائی اوربحری مدددیں۔بیروت میں حزب الل کی فتح کامطلب سینی اورا حکومت کاخاتمہ اورلبنان پرایران کاقبضہ ہے۔ دستاویزکے مطابق انہوں نے دعوی کیاکہ اس تجویزکووزیراعظم سینی اورا کی حمایت حاصل ہے جبکہ مصر،اردن اورعرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمروموسی بھی اس سے واقف ہیں۔اوران تمام محاذوں پرجہاں ایران پیشرفت کررہاہے،لبنان میں امن قائم کرنانسبتاآسان ہوگا۔
No comments:
Post a Comment