Wednesday, December 8, 2010

امریکی جاسوس طیارے جنوری سے الجیریا میں سرگرم ہیں،وکی لیکس

کراچی…وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی جاسوس طیارے اس برس جنوری سے الجیریا میں سرگرم ہیں۔ الجیریا کی حکومت نے القاعدہ کے ٹھکانے تلاش کرنے کے لیے امریکا کو جاسوس طیاروں کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ الجیرز میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق امریکا سہارا میں القاعدہ کے ٹھکانے تلاش کرنا چاہتا تھا۔ الجیریا کی حکومت نے اس سلسلے میں امریکا کو جاسوس طیاروں کے استعمال کی اجازت دی۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں کوئی اتحادی ملک الجیریا سے زیادہ اہم نہیں۔الجیریا اسٹراٹیجک پارٹنر بننا چاہتا ہے نہ کہ امریکی مخالف۔ امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ امریکی جاسوس طیارے جنوبی اسپین کے علاقے روٹا میں امریکی بحری اڈے سے پرواز کریں گے۔

No comments:

Post a Comment